لکھنو،20مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بندیل کھنڈ کے باندہ سے حمیر پور جا رہی ایک بس میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بس اچانک بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی اور اس کے بعد الٹ گئی۔بس میں سوار 15 افراد آگ میں جھلس گئے، چار کی موت ہو گئی، زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، کئی کی حالت نازک ہے۔